Pages

Friday, September 14, 2012

Class XI, Islamiat, "مختصر سوال و جواب"

مختصر سوال و جواب

سوال۱ عملِ صالح کی تین اقسام بیان کیجئے۔
جواب عملِ صالح کی تین اقسام یہ ہیں:
  • معاملات
  • عبادات
  • اخلاقیات
سوال۲ شرک کی اقسام بیان کیجئے۔
جواب شرک کی تین اقسام یہ ہیں:
  • اللہ تعالی کی ذات میں شرک
  • اللہ تعالی کی صفات میں شرک
  • اللہ تعالی صفات کے تقاضوں میں شرک
سوال۳ جہاد کی اقسام بیان کیجئے۔
جواب جہاد کی چار اقسام ہیں:
  • جہاد بالمال
  • جہاد بالسیف
  • جہاد بالنفس
  • جہاد بالقلم / جہاد بالعلم
سوال۴ مکی صورتوں کی خصوصیات بیان کیجئے۔
جواب مکی صورتوں کی خصوصیات ذیل میں درج ہیں:
  • مکہ میں جو صورتیں نازل ہوئیں وہ زیادہ تر اصولوں اور کلیاتِ دین کے بارے میں ہیں۔
  • ان میں توحید، رسالت اور آخرت جیسے بنیادی عقائد پر زور دیا گیا ہے۔
  • ان میں عبرت و نصیحت کے واضح نشانات موجود ہیں۔
  • آخرت اور موت کے بعد کی زندگی کو ذہن نشین کرنے کے لئے نہایت موثر انداز اختیار کیا گیا ہے۔
سوال۵ صحاح ستہ کے نام لکھئے۔
جواب:
  • صحیح بخاری
  • صحیح مسلم
  • سنن ابی داود
  • سنن ابنِ ماجہ
  • جامع الترمذی
  • سنن انسائی
سوال۶ زکوة کے مصارف بیان کیجئے۔
جواب زکوة کے مصارف یہ ہیں:
  • فقرائ
  • مساکین
  • عازمین
  • رقاب
  • مسافر
سوال۷ کلمہ طیبہ اور اس کا ترجمہ لکھئے۔
جواب
  • ترجمہ: نہیں سوائے اللہ کے کوئی معبود اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول ہیں۔
سوال۸ حب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا مراد ہے؟
جواب حب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے لیکن محبت محض ظاہری اور رسمی مطلوب نہیں بلکہ ایسی محبت مطلوب ہے جو باقی کی تمام محبتوں پر غالب آجائے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے: تم میں سے اس وقت تک کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اسے اس کے اپنے والدین، اپنی اولاد اور دنیا کے تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاوں۔
سوال۹ چار مشہور فرشتوں کے نام اور ان کے کا م تحریری کیجئے۔
جواب چار مشہور فرشتوں کے نام اور ان کے کام ذیل میں درج ہیں:
  • ضرت جبرائیل عہ انبیاءکے پاس وحی لانے کا کام کرتے تھے۔
  • حضرت میکائل عہ کے پاس بارش برسانے اور ہواوں کا نظام ہے۔
  • حضرت عزرائیل عہ کے ذمے جان دار مخلوق کی ارواح قبض کرنا ہے۔
  • حضرت اسرافیل عہ کے ذمے اللہ تعالی کے حکم سے قیامت کے دن صورپھونکنا ہے۔
سوال۰۱ قرآن مجید کے چار اسماءلکھئے۔
جواب قرآن مجید کے چار اسماءیہ ہیں:
  • الکتاب
  • نور
  • افرقان
  • العلم
سوال۱۱ حج کے چار فوائد تحریر کیجئے۔
جواب حج کے چار فوائد یہ ہیں:
  • حج کا اصل فائدہ یادِ الہی اور قرب خداوندی ہے۔
  • حج سے مختلف ممالک سے آئے ہوئے لوگ خرید و فروخت کرکے معاشی نفع کماتے ہیں۔
  • حج کا عظیم اجتماع ملت اسلامیہ کی شان و شوکت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔
  • حج سے انسان کو دوسرے ممالک سے آئے لوگوں سے ملاقات کا موقع ملتا ہے۔ جس سے باہمی محبت پیدا ہوتی ہے۔
سوال ۲۱ منافق کی کیا پہچان ہے؟
جواب منافق کی پہچان یہ ہے کہ:
  • وہ وعدہ پورا نہےں کرتا۔
  • امانت میں خیانت کرتا ہے۔
  • جب لڑتا ہے تو گالیاں بکنے لگتا ہے۔
  • وہ جھوٹ بولتا ہے۔
سوال ۳۱ مدنی سورتوں کی خصوصیات تحریر کیجئے۔
جواب مدنی سورتوں کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
  • یہ زیادہ تر عبادات و معاملات سے متعلق ہیں۔
  • ان میں حلال وحرام، فرائض و واجبات وغیرہ کے مسائل بیان کئے گئے ہیں۔
  • غزوات و جہاد، مالِ غنیمت، خراج اور حدود و قصاص کے تفصیلی احکام بھی مدنی سورتوں کے خاص مضامین ہیں۔
سوال ۴۱ پڑوسی کی اقسام تحریر کیجئے۔
جواب پڑوسی کی تین اقسام ہیں:
  • وہ پڑوسی جو رشتے دار بھی ہوں۔
  • وہ پڑوسی جو رشتہ دار یا ہم مذہب نہ ہوں۔
  • عارضی پڑوسی مثلاً ہم جماعت، ہم پیشہ وغیرہ ۔
سوال ۵۱ رحمة العالمین سے کیا مراد ہیں؟
جواب رحمة العالمین سے مراد حضورصلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو اللہ تعالی کا پیغام پہنچا کر عذاب سے بچایا۔ آپ نوعِ انسان کے لئے رحمت تھے۔ اس طرح آپ تمام جہانوں کے لئے اللہ تعالی کی رحمت ثابت ہوئے۔
سوال ۶۱ استاد کے تین حقوق لکھئے۔
جواب استاد کے تین حقوق درج ذیل ہیں:
  • استاد کا حق ہے کہ اس کے طلبہ اطاعت گزار ہوں۔
  • طلبہ کو چاہئے کہ وہ اپنے استاد کا ادب و احترام کریں۔
  • طلبہ کو اپنے استاد سے بدتمیزی سے پیش نہےں آنا چاہئے۔
سوال ۷۱ نماز کے تین فوائد لکھئے۔
جواب نماز کے تین فوائد یہ ہیں:
  • نماز سے انسان پاک صاف رہتا ہے۔
  • نماز سے انسان وقت کا پابند ہوجاتا ہے۔
  • نماز سے انسان میں اللہ تعالی کا خوف پیدا ہوجاتا ہے جس سے وہ برائیوں سے بچا رہتا ہے۔
سوال ۸۱ انبیاءکرامکی تین خصوصیات تحریر کیجئے۔
جواب انبیاع کرام کی تین خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
  • انبیاءکرام نیک، متقی اور عزم و ہمت والے ہوتے ہیں۔
  • وہ گناہوں سے پاک ہوتے ہیں۔
  • وہ اللہ تعالی کی تعلیمات لوگوں تک ٹھیک ٹھیک پہنچاتے ہیں۔
سوال ۹۱ صحابہ کرام کے ایثار کے بارے میں کوئی واقعہ تحریر کیجئے۔
جواب ایک جہاد کے لئے رسول اللہ کو سامان کی ضرورت ہوئی۔ ہر صحابی نے اپنی توفیق کے مطابق دیا۔ حضرت عثمان رضہ نے آدھے لشکر کا خرچہ برداشت کیا۔ حضرت عمر رضہ نے اپنے گھر کا آدھا سامان پیش کیا لیکن حضرت ابوبکر رضہ نے اپنے گھر کا سارا سازو سامان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کردیا اور گھر میں کچھ نہ چھوڑا۔
سوال ۰۲ جہاد اکبر سے کیا مراد ہے؟
جواب انسان کو اطاعتِ الہی سے روکنے والی سب سے پہلی قوت انسان کی اپنی خواہشات ہیں۔ انہی خواہشات کے خلاف جہاد کرنے کو جہاداکبر کہتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں اپنے نفس کے خلاف جہاد کرنے کو حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد اکبر کا نام دیا ہے۔
سوال ۱۲ ارکانِ اسلام کے نام لکھئے۔
جواب اسلام کے ارکان درج ذیل ہیں:
  • نماز
  • روزہ
  • زکوة
  • حج
  • جہاد
سوال ۲۲ آسمانی کتابوں کے نام اور جن پر نازل ہوئیں بیان کریں۔
جواب آسمانی کتابوں کے نام اور جن پر نازل ہوئےں وہ یہ ہیں:
  • زبور حضرت داود عہ پر نازل ہوئی۔
  • نجیل حضرت عیسیٰ عہ پر نازل ہوئی۔
  • طوریت حضرت موسیٰ عہ پر نازل ہوئی۔
  • قرآن مجید حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔
سوال ۳۲ تقدیر سے کیا مراد ہے؟
جواب تقدیر سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعلای ہی اسی کائنات کا خالق و مالک ہے۔ سب کچھ اسی کے قبضہ قدرت میں ہے۔ اس نے کائنات پیدا کرکے اس کا ایک اندازہ مقرر کردیا اسی چیز کا نام تقدیر ہے۔
سوال ۴۲ روزہ کے تین فوائد تحریر کریں۔
جواب روزہ کے تین فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
  • روزے سے انسان وقت کا پابند ہوجاتا ہے۔
  • روزے سے انسان نماز کا پابند ہوجاتا ہے۔
  • روزے سے امیروں میں غریبوں کے لئے جذبہ ہمدردی و ایثار پیدا ہوجاتا ہے۔
سوال ۵۲ اصول اربعہ کے نام تحریر کریں۔
جواب اصول اربعہ کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
  • الکافی
  • من لا یحضرہ الفقیہہ
  • الاستبصار
  • تہذیب الاحکام
سوال۶۲ زکوة کا نصاب لکھیں۔
جواب زکوة اس پر فرض ہوتی ہے جس کے پاس ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولے چاندی یا اس کے برابر نقدی ہو۔
سوال ۷۲ غیبت کن صورتوں میں جائز ہے؟
جواب غیبت دو صورتوں میں جائز ہے ایک جو ظلم کے خلاف مظلوم کی فریاد کی جائے اور دوسری یہ کہ کسی فریب کار کے فریب کے بارے میں کی جائے۔

No comments:

Post a Comment